گھٹنے کے امپلانٹ: ڈیزائن، منظوری اور پوچھنے کے سوالات

امپلانٹ کا انتخاب سرجن کرتا ہے، لیکن مختلف اقسام کو سمجھنے سے آپ درست سوال پوچھ سکتے ہیں۔ یہ صفحہ قدرتی حرکت، میڈیل پیوٹ ڈیزائن اور قابلِ اعتماد امپلانٹ کی پہچان سمجھاتا ہے۔

عام تلاش: knee implant types, medial pivot knee, FDA approved knee

How a knee really movesگھٹنا اصل میں کیسے حرکت کرتا ہے

Did you know?کیا آپ جانتے ہیں؟

A knee does not only bend. It also turns a little.گھٹنا صرف مُڑتا نہیں، تھوڑا گھومتا بھی ہے۔

Natural knee movement, made simpleگھٹنے کی قدرتی حرکت، آسان الفاظ میں

One side stays steady, the other side swings around it.ایک طرف ٹکی رہتی ہے، دوسری طرف اس کے گرد گھومتی ہے۔

The inner side of the knee (towards the other knee) is the medial side; the outer side is the lateral side. As the knee bends, the inner side moves forward and back relatively little, while the outer side moves around it, like keeping one point fixed and turning the other side slightly.گھٹنے کی اندر والی طرف، یعنی دوسرے گھٹنے کی طرف، میڈیل کہلاتی ہے اور باہر والی طرف لیٹرل۔ مُڑتے وقت اندر والی طرف نسبتاً کم آگے پیچھے ہوتی ہے، جبکہ باہر والی طرف اس کے گرد حرکت کرتی ہے۔ جیسے ایک طرف کو ٹِکا کر، دوسری طرف کو تھوڑا سا گھمائیں۔

Some knee implants are designed around this idea, aiming to copy natural motion. They are called medial-pivot implants. Some patients may find they feel more natural, but results vary, and your surgeon will choose the implant that suits your knee.کچھ مصنوعی جوڑ اسی خیال کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں تاکہ قدرتی حرکت کی نقل کی جا سکے۔ انہیں میڈیل پیوٹ امپلانٹس کہا جاتا ہے۔ کچھ مریضوں کو یہ زیادہ قدرتی محسوس ہو سکتے ہیں، مگر نتائج ہر شخص میں مختلف ہوتے ہیں اور آپ کے گھٹنے کے لیے موزوں جوڑ کا انتخاب سرجن کرتا ہے۔

The name is tricky, the idea is simple: the knee bends, and it turns a little too.نام ذرا مشکل ہے، مگر بات آسان: گھٹنا مُڑتا بھی ہے، اور تھوڑا گھومتا بھی ہے۔

3D model, for understanding onlyتھری ڈی ماڈل، صرف سمجھانے کے لیے

Make an informed choiceسوچ سمجھ کر فیصلہ

Choosing a knee implantگھٹنے کے امپلانٹ کا انتخاب

Not all knee implants are the same. Here is what to ask.گھٹنے کے سب امپلانٹ ایک جیسے نہیں ہوتے۔ یہ سوال ضرور پوچھیں۔

Your surgeon chooses the implant, but you have the right to understand it. These four points help you have a clear conversation.امپلانٹ کا انتخاب آپ کا سرجن کرتا ہے، لیکن اسے سمجھنا آپ کا حق ہے۔ یہ چار نکات واضح گفتگو میں مدد دیتے ہیں۔

Approved and registeredمنظور شدہ اور رجسٹرڈ

Ask whether the implant is approved by a recognised regulator, such as the US FDA, or carries a CE mark, and whether it is registered with DRAP in Pakistan.پوچھیں کہ کیا امپلانٹ کسی معتبر ادارے، جیسے امریکی FDA، سے منظور شدہ ہے یا اس پر CE مارک ہے، اور کیا یہ پاکستان میں DRAP کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔

Long-term track recordطویل مدتی کارکردگی

Ask how long this implant has been in use and how it performs in large national joint registries, which follow thousands of patients for many years.پوچھیں کہ یہ امپلانٹ کتنے عرصے سے استعمال ہو رہا ہے اور بڑے قومی جوائنٹ رجسٹریز میں اس کے نتائج کیسے ہیں، جو ہزاروں مریضوں کو کئی سال تک دیکھتی ہیں۔

Design that suits your kneeآپ کے گھٹنے کے مطابق ڈیزائن

Knee implants come in different designs, such as cruciate-retaining, posterior-stabilised and medial-pivot. Ask which design your surgeon recommends for you, and why.گھٹنے کے امپلانٹ مختلف ڈیزائن میں آتے ہیں، جیسے کروشیٹ ریٹیننگ، پوسٹیرئیر اسٹیبلائزڈ اور میڈیل پیوٹ۔ اپنے سرجن سے پوچھیں کہ آپ کے لیے کون سا ڈیزائن بہتر ہے اور کیوں۔

Experienced teamتجربہ کار ٹیم

Ask how many knee replacements the surgeon and hospital perform each year, and what physiotherapy support is available after surgery.پوچھیں کہ سرجن اور ہسپتال ہر سال کتنے گھٹنے تبدیل کرتے ہیں، اور آپریشن کے بعد فزیوتھراپی کی کیا سہولت موجود ہے۔

Sehatmand Qadam does not recommend any brand or company. The right implant depends on your knee, your health and your surgeon's judgement.صحت مند قدم کسی برانڈ یا کمپنی کی سفارش نہیں کرتا۔ درست امپلانٹ کا انحصار آپ کے گھٹنے، آپ کی صحت اور سرجن کی رائے پر ہے۔

Need help finding a knee specialist?گھٹنوں کے ماہر ڈاکٹر کی تلاش میں مدد چاہیے؟

Request a free call back. Our team will help you find an orthopaedic surgeon in your city.مفت کال بیک کی درخواست کریں۔ ہماری ٹیم آپ کے شہر میں آرتھوپیڈک سرجن تلاش کرنے میں مدد کرے گی۔

Request a call backکال بیک کی درخواست
Find a knee specialistگھٹنوں کا ماہر تلاش کریں