گھٹنوں کے درد کی تشخیص: ڈاکٹر کو کب دکھائیں اور کیا توقع رکھیں

درست تشخیص اس لیے ضروری ہے کہ گھٹنے کے مختلف مسائل کا علاج مختلف ہوتا ہے۔ یہاں جانیں کہ ڈاکٹر کیا دیکھے گا، فوری توجہ والی علامات کون سی ہیں اور کن غلط فہمیوں سے بچنا ہے۔

عام تلاش: ghutne ka x-ray, ghutno ke dard ke liye doctor

Finding the causeوجہ کی تلاش

Diagnosis & when to see a doctorتشخیص اور ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟

How can you find out what is causing your knee pain?آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ گھٹنے میں درد کی اصل وجہ کیا ہے؟

If knee pain continues, keeps returning, or begins to interfere with daily activities, a healthcare professional can help determine the cause. An accurate diagnosis is important because different knee conditions require different treatments.اگر گھٹنے کا درد مسلسل رہتا ہے، بار بار واپس آتا ہے یا روزمرہ کاموں میں رکاوٹ بنتا ہے تو ڈاکٹر اس کی وجہ معلوم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ درست تشخیص ضروری ہے کیونکہ گھٹنوں کی مختلف بیماریوں کا علاج بھی مختلف ہوتا ہے۔

How is a knee condition diagnosed?گھٹنوں کی بیماری کی تشخیص کیسے ہوتی ہے؟

  1. 01

    Medical historyمریض کی طبی معلومات

    The doctor may ask when the pain started, where it occurs, what makes it worse or better, and about previous injuries, morning stiffness, swelling, difficulty walking and your daily routine.ڈاکٹر آپ سے پوچھ سکتا ہے کہ درد کب شروع ہوا، گھٹنے کے کس حصے میں ہوتا ہے، کن کاموں سے بڑھتا ہے اور کن حالات میں کم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر پرانی چوٹ، صبح کی اکڑن، سوجن اور چلنے پھرنے میں ہونے والی مشکلات کے بارے میں بھی پوچھ سکتا ہے۔

    Alwaysہمیشہ
  2. 02

    Physical examinationگھٹنے کا معائنہ

    The doctor checks swelling, tenderness, leg alignment, stability and how far the knee bends and straightens, and may watch how you stand and walk.ڈاکٹر گھٹنے کی سوجن، درد والی جگہ، ٹانگ کی سیدھ، مضبوطی اور موڑنے یا سیدھا کرنے کی صلاحیت کا معائنہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مریض کے کھڑے ہونے اور چلنے کے انداز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    Alwaysہمیشہ
  3. 03

    X-raysایکسرے

    X-rays show changes in the knee bones, joint alignment, narrowing of the joint space and signs of osteoarthritis.ایکسرے کی مدد سے گھٹنے کی ہڈیوں، ان کی سیدھ، جوڑ کی جگہ میں کمی اور اوسٹیو آرتھرائٹس سے متعلق تبدیلیوں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

    Oftenاکثر
  4. 04

    MRI scanایم آر آئی

    May be used in selected cases to look at ligaments, menisci and cartilage. It is not routinely needed to diagnose typical knee osteoarthritis.کچھ مخصوص صورتوں میں گھٹنے کے رباط، مینسکس اور دیگر نرم بافتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایم آر آئی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ عام اوسٹیو آرتھرائٹس کی تشخیص کے لیے ہر مریض کو ایم آر آئی کروانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    Selected casesمخصوص صورتیں
  5. 05

    Blood or joint-fluid testsخون یا جوڑ کے سیال کے ٹیسٹ

    Extra tests may be done if the doctor suspects inflammatory arthritis, gout or an infection in the joint.اگر ڈاکٹر کو رومیٹائڈ آرتھرائٹس، گاؤٹ یا جوڑ میں انفیکشن کا شبہ ہو تو اضافی ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔

    If suspectedشبہ ہونے پر
Knee X-ray showing osteoarthritis: bone spurs, narrowed joint space and denser bone
Fig. On an X-ray, cartilage is not visible; doctors judge it from the gap between the bones. A narrowed gap, bone spurs and denser bone (sclerosis) point to osteoarthritis.شکل۔ ایکسرے میں کارٹلیج نظر نہیں آتا؛ ڈاکٹر ہڈیوں کے درمیان فاصلے سے اس کا اندازہ لگاتے ہیں۔ کم فاصلہ، ہڈی کے ابھار اور ہڈی کا سخت ہونا اوسٹیو آرتھرائٹس کی علامت ہو سکتے ہیں۔

When should you see a doctor?ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیے؟

  • Knee pain that is persistent or keeps coming backگھٹنے کا درد مسلسل رہتا ہو یا بار بار ہوتا ہو
  • Stiffness that is getting worseاکڑن بڑھ رہی ہو
  • Difficulty walkingچلنے میں مشکل ہو
  • Swelling that happens again and againبار بار سوجن آتی ہو
  • Pain that disturbs your sleepدرد کی وجہ سے نیند متاثر ہوتی ہو

When is urgent care needed?فوری طبی امداد کب ضروری ہے؟

  • The knee suddenly becomes very swollen, hot or severely painful, especially with feverگھٹنا اچانک بہت زیادہ سوج جائے، گرم محسوس ہو یا شدید درد ہو، خاص طور پر بخار کے ساتھ
  • You cannot put weight on the leg after an injuryچوٹ کے بعد ٹانگ پر وزن نہ ڈال سکیں
  • The knee looks deformed or out of shapeگھٹنے کی شکل بدل جائے
  • Symptoms are sudden and severeاچانک شدید علامات پیدا ہوں

This website is for awareness only. It cannot diagnose your knee; please see a qualified doctor.یہ ویب سائٹ صرف آگاہی کے لیے ہے۔ یہ آپ کے گھٹنے کی تشخیص نہیں کر سکتی، براہ کرم مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Myth or factغلط فہمی یا حقیقت

Common mythsعام غلط فہمیاں

What you hear in the family is not always what the evidence says.خاندان میں سنی ہر بات ہمیشہ درست نہیں ہوتی۔

Tap a card to turn it over.کارڈ کو پلٹنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔

Need help finding a knee specialist?گھٹنوں کے ماہر ڈاکٹر کی تلاش میں مدد چاہیے؟

Request a free call back. Our team will help you find an orthopaedic surgeon in your city.مفت کال بیک کی درخواست کریں۔ ہماری ٹیم آپ کے شہر میں آرتھوپیڈک سرجن تلاش کرنے میں مدد کرے گی۔

Request a call backکال بیک کی درخواست
Find a knee specialistگھٹنوں کا ماہر تلاش کریں