گھٹنوں کے درد کا علاج: ورزش سے دواؤں تک
گھٹنوں کے آرتھرائٹس کے زیادہ تر مریض آپریشن کے بغیر درد پر قابو پا سکتے ہیں۔ علاج آسان اور محفوظ اقدامات سے شروع ہوتا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید علاج شامل کیا جاتا ہے۔
عام تلاش: ghutno ka dard ka ilaj, ghutno ke dard ki exercise, ghutno ke dard se nijat
Step by stepقدم بہ قدم
Treatment optionsعلاج کے طریقے
Treatment is a ladder. Most people stay on the lower rungs.علاج ایک سیڑھی کی طرح ہے۔ زیادہ تر لوگ نچلے درجوں پر ہی رہتے ہیں۔
Treatment usually starts with simple, safe steps. Stronger options are added only if they are needed, and the first steps continue throughout.علاج عموماً آسان اور محفوظ اقدامات سے شروع ہوتا ہے۔ زیادہ طاقتور طریقے صرف ضرورت پڑنے پر شامل کیے جاتے ہیں اور ابتدائی اقدامات ہر مرحلے میں جاری رہتے ہیں۔
Education & staying activeآگاہی اور متحرک رہنا
Understanding your condition, pacing activities and keeping moving every day.اپنی بیماری کو سمجھنا، کاموں کو وقفوں سے کرنا اور روزانہ حرکت جاری رکھنا۔
Weight managementوزن پر قابو
Every kilogram lost takes load off the knee with each step.کم ہونے والا ہر کلو ہر قدم پر گھٹنے کا بوجھ کم کرتا ہے۔
Exercise & physiotherapyورزش اور فزیوتھراپی
Strengthening the thigh and hip muscles and improving movement, guided by a physiotherapist.فزیوتھراپسٹ کی رہنمائی میں ران اور کولہے کے پٹھوں کو مضبوط کرنا اور حرکت بہتر بنانا۔
Medicinesدوائیں
Pain-relief gels or tablets, used as prescribed. Ask your doctor about side effects, especially with stomach, kidney or heart problems.درد کم کرنے والے جیل یا گولیاں، ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق۔ معدے، گردے یا دل کے مسائل ہوں تو مضر اثرات کے بارے میں ضرور پوچھیں۔
Joint injectionsجوڑ میں انجکشن
A steroid injection may give short-term relief during a flare. It is not a long-term solution.شدید درد کے دوران اسٹیرائڈ انجکشن عارضی آرام دے سکتا ہے۔ یہ طویل مدتی حل نہیں ہے۔
Knee replacement surgeryگھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن
Considered when severe pain and stiffness continue despite the steps above, and daily life is badly affected.جب اوپر دیے گئے اقدامات کے باوجود شدید درد اور اکڑن برقرار رہے اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو۔
Move to improveحرکت میں برکت
Gentle home exercisesگھر پر آسان ورزشیں
Strong muscles take load off a painful knee.مضبوط پٹھے دردناک گھٹنے کا بوجھ کم کرتے ہیں۔
These are common examples. Start slowly, and ask your doctor or physiotherapist which exercises suit you.یہ عام مثالیں ہیں۔ آہستہ آہستہ شروع کریں اور اپنے ڈاکٹر یا فزیوتھراپسٹ سے پوچھیں کہ کون سی ورزشیں آپ کے لیے موزوں ہیں۔
Straight-leg raiseسیدھی ٹانگ اٹھانا
Lie on your back, bend one knee. Tighten the thigh of the straight leg and lift it to the height of the other knee. Hold 5 seconds, lower slowly.کمر کے بل لیٹیں اور ایک گھٹنا موڑ لیں۔ سیدھی ٹانگ کی ران کو سخت کریں اور دوسرے گھٹنے کی اونچائی تک اٹھائیں۔ پانچ سیکنڈ روکیں اور آہستہ نیچے لائیں۔
Thigh squeezeران کو دبانا
Sit or lie with legs straight and a rolled towel under the knee. Press the knee down into the towel, hold for 5 seconds, relax.ٹانگیں سیدھی کر کے بیٹھیں یا لیٹیں اور گھٹنے کے نیچے تولیہ لپیٹ کر رکھیں۔ گھٹنے سے تولیے کو نیچے دبائیں، پانچ سیکنڈ روکیں اور ڈھیلا چھوڑ دیں۔
Sit to standکرسی سے اٹھنا
Sit on a firm chair with feet flat. Lean forward and stand up, using your hands if needed, then sit down slowly with control.مضبوط کرسی پر پاؤں زمین پر رکھ کر بیٹھیں۔ آگے جھک کر کھڑے ہوں، ضرورت ہو تو ہاتھوں کا سہارا لیں، پھر آہستہ اور قابو سے بیٹھ جائیں۔
Heel slideایڑی کھسکانا
Lie on your back. Slowly slide your heel towards you to bend the knee as far as is comfortable, then slide it back out straight.کمر کے بل لیٹیں۔ ایڑی کو آہستہ آہستہ اپنی طرف کھسکا کر گھٹنا جتنا آرام سے ہو موڑیں، پھر واپس سیدھا کر لیں۔
Seated knee straighteningبیٹھ کر گھٹنا سیدھا کرنا
Sit tall on a chair. Slowly straighten one knee until the leg is level, hold for 5 seconds, then lower it gently.کرسی پر سیدھے بیٹھیں۔ ایک گھٹنے کو آہستہ سے سیدھا کریں یہاں تک کہ ٹانگ سیدھی ہو جائے، پانچ سیکنڈ روکیں اور نرمی سے نیچے لائیں۔
Regular walkingباقاعدہ چہل قدمی
Walk on flat ground at a comfortable pace. Start with short walks and build up gradually. Good shoes help.ہموار زمین پر آرام دہ رفتار سے چلیں۔ مختصر چہل قدمی سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ بڑھائیں۔ اچھے جوتے مددگار ہیں۔
Mild discomfort during exercise is normal. Stop and seek advice if pain is sharp, or the knee becomes more swollen afterwards.ورزش کے دوران ہلکی تکلیف معمول کی بات ہے۔ اگر درد تیز ہو یا بعد میں گھٹنا زیادہ سوج جائے تو رک جائیں اور مشورہ لیں۔
Need help finding a knee specialist?گھٹنوں کے ماہر ڈاکٹر کی تلاش میں مدد چاہیے؟
Request a free call back. Our team will help you find an orthopaedic surgeon in your city.مفت کال بیک کی درخواست کریں۔ ہماری ٹیم آپ کے شہر میں آرتھوپیڈک سرجن تلاش کرنے میں مدد کرے گی۔